Featured

Brandenburg Gate (Pt-2) || Berlin, Germany || Great Historical Monument



Published
Brandenburg Gate (Pt-2), Berlin, Germany 2.7.2019
The Brandenburg Gate is an 18th-century neoclassical monument in Berlin, consisting of six large columns, constructed from 1788 to 1791 for King Frederick Wilhelm II, as a sign of Peace and Unity, at the site of an old city gate from where a road started from Berlin to Brandenburg. The old city gate was one of 18 gates of Berlin Customs Wall built in 1730s. It has the same importance in Germany as Arc de Triomphe in France. It is a 26-meter-high sandstone monument in the city center (Mitte) of Berlin, not far from the Reichstag (Parliament) Building (Bundestag). It was severely damaged in WWII and restored in 2002. The Gate has great importance in German historical events.


برینڈن برگ گیٹ برلن :
برینڈن برگ گیٹ برلن میں 18ویں صدی کی ایک نیو کلاسیکل یادگار ہے، جو چھ عظیم الشان ستونوں پر مشتمل ہے۔ یہ گیٹ 1788 سے 1791 تک کنگ فریڈرک ولہیم II کے حکم پر شہر کے ایک پرانے دروازے کے مقام پرا من اور اتحاد کی علامت کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا، جہاں سے ایک سڑک برلن سے شروع ہو کربرانڈنبرگ تک جاتی تھی ۔ پرانےشہر کا دروازہ 1730 کی دہائی میں تعمیر کی گئی برلن کسٹم والز کے 18 دروازوں میں سے ایک تھا۔ جرمنی میں اس کی وہی اہمیت ہے جو فرانس میں آرک ڈی ٹرامف کی ہے۔ یہ گیٹ برلن کے شہر کے مرکز مٹے (Mitte) میں 26 میٹر اونچی یادگار کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے جو جرمن پارلیمنٹ ریخسٹیگ بلڈنگ (Bundestag) کے قریب واقع ہے ۔ اسے جنگِ عظیم دوم میں امریکی اتحاد نے شدید نقصان پہنچا یاتھا اور اس کی تباہ شدہ حالت کو 2002 میں بحال کیا گیا تھا۔ جرمن تاریخی واقعات میں اس گیٹ کی بہت اہمیت ہے۔ یہ برلن کا سب سے زیادہ خوبصورت مقام ہے جہاں دن رات سیاحوں کا جمگھٹا لگا رہتا ہے۔
برلن، جرمنی کا دارالحکومت،800 سال پرانا شہرہے۔ شہر کی 20ویں صدی کی ہنگامہ خیز تاریخ کی یاد گاروںمیں ہالوکاسٹ کی یادگار اور دیوار برلن کی کچھ باقیات شامل ہیں۔ سرد جنگ کے دوران تقسیم ہو جانے والا 18ویں صدی کا برینڈنبرگ گیٹ 1989 میں مشرقی اور مغربی جرمنی کے دوبارہ اتحاد کی علامت بن گیا ۔
جرمنی ایک مغربی یورپی ملک ہے جس میں جنگلات، دریا، پہاڑی سلسلے اور شمالی سمندر کے ساحل ہیں۔ اس کی تاریخ 2 ہزار سال سے زیادہ پرانی ہے۔ برلن، اس کا دارالحکومت، آرٹ اور نائٹ لائف کے مناظر، برانڈنبرگ گیٹ اور جنگِ عظیم دوم سے متعلق بہت سی یادگاروں کا گھر ہے۔
Category
History
Be the first to comment